Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلا روزہ، شہرقائد کا موسم آج کیسا رہے گا؟

کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے  4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے

  شہرقائد کے باسی آج اپنا پہلا روزہ  گرم اور مرطوب موسم میں افطار کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے  4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج مطلع صاف رہے گا۔