شہر قائد میں آج مطلع مکمل صاف، تاہم موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کے درمیان رہے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مغرب سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


















