شہر قائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

















