Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی فورسز نے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا

Now Reading:

ایرانی فورسز نے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا
Iran seizes Iraqi Tanker

ایران نے خلیج فارس سے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر  کو  عملے سمیت  قبضے میں لے لیا ۔

تفصیلات  کے مطابق  ایرانی بحری دستوں نے خلیج کے علاقے میں تیل اسمگل کرنے والے ایک اور غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ایک ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ  انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا گیا۔

غیر ملکی جہاز دوسری کشتیوں سے تیل لے کر اسے دیگرعرب ممالک کو سمگل کر رہا تھا۔

ایرانی فورسزنے 7 لاکھ لیٹر تیل اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عملے کے 7 افراد کو بھی حراست میں لے لیا تاہم جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Advertisement

اس سے قبل ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کے علاقے سے ایک ایسے برطانوی بحری جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

 جس پر تہران کی طرف سے جہاز رانی کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

 اسی وقت ایک دوسرے برطانوی بحری جہاز کو ایرانی دستوں نے تنبیہ تو کی تھی لیکن اسے آبنائے ہرمز کے علاقے سے گزر جانے دیا  گیا تھا۔

اس سے قبل برطانوی فورسز نے بھی جولائی کے مہینے میں جبرالٹر کے قریب ایک ایسے ایرانی آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر