Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وزیر توانائی کا دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے ارامکو کمپنی کے پلانٹس کا دورہ

Now Reading:

سعودی وزیر توانائی کا دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے ارامکو کمپنی کے پلانٹس کا دورہ
saudi minister visit aramco

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ابقیق میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے ارامکو کمپنی کے پلانٹس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ مملکت کے الشرقیہ صوبے کے نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بھی موجود تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے الشرقیہ کے نائب گورنر کی موجودگی میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔

اجلاس میں سعودی ارامکو کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین یاسر الرمیان، کمپنی کے سربراہ اور سینئر ایگزیکٹو انجینئر امین الناصر اور کئی دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر باور کرایا گیا کہ مذکورہ حملے کے نتیجے میں بجلی، پانی اور ایندھن کی ترسیلات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے خام تیل کی برآمدات جاری رہے گی کیونکہ مملکت اپنا ذخیرہ شدہ تیل عالمی منڈی کو فراہم کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر