سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے اضافی 6 چھٹیاں

عروبہ خان - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

04th December, 2019

جاپانی مارکیٹنگ کمپنی نے سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے 6 چھٹیاں اضافی کردی ہیں۔

جاپان کی ایک مارکیٹنگ کمپنی نے تمباکو نوشی کرنے والے ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ چھٹیوں میں 6 چھٹیوں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی مارکیٹنگ کمپنی کے ایک ملازم کی انوکھی ای میل نے ساتھی ملازمین کی سالانہ تعطیلات میں 6 روز کا اضافہ کروا دیا، تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے۔

فرم کے ایک ملازم نے اپنے حکام کو ایک ای میل بھیجی جس میں موقف اختیار کیا کہ تمباکو نوش ملازمین کو سگریٹ پینے کیلیے دن میں دو دو تین تین بار 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جب کہ نہ پینے والے ملازمین اس دوران کام کرتے رہتے ہیں۔

ملازم نے مزید لکھا کہ اس طرح سگریٹ نہ پینے والے ملازمین زیادہ دیر کام کرتے ہیں جس کا انہیں کمپنی کی جانب سے زائد چھٹیاں دیکر فائدہ بھی دیا جانا چاہیئے۔ جس پر کمپنی کے سی ای او نے سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو 6 مزید تعطیلات دے دیں۔

پیالا کمپنی کے سی ای او تاکاؤ اسوکا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس فیصلے سے سگریٹ نوش ملازمین کو اپنی نقصان دہ عادت کو ترک کرنے کیلیے حوصلہ ملے گا۔ اس سہولت سے کمپنی کے 120 میں سے 30 ملازمین فائدہ اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں دن بہ دن سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

ای سگریٹ کے حوالے سے امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء استعمال کیا تھا۔


متعلقہ خبریں

ایران میں ٹریفک حادثہ 10 افرادہلاک،18 زخمی

ایران میں ٹریفک حادثہ 10 افرادہلاک،18 زخمی

ایران کے وسطی شہر اصفہان کے قریب بس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 18  زخمی ہوگئے۔...

برازیل

برازیل کے لوگ قدرتی آفات سے مرنا شروع ہو گئے

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ  ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل...

دلہا دلہن کے فرار ہونے والے ’ماں باپ‘ واپس آگئے

دلہا دلہن کے فرار ہونے والے ’ماں باپ‘ واپس آگئے

انڈیا کی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں اپنے بچوں کی شادی سے کچھ  دن قبل فرار...

گڑیا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، میاں‌ بیوی گرفتار

گڑیا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، میاں‌ بیوی گرفتار

برطانیہ میں کسٹم حکام نے گڑیا کے ذریعے ایک  ملین  ڈالر کی  کرسٹل  میتھ اسمگل کرنے کی...


ضرور پڑھیں

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خداسےمحبت کاخوبصورت اظہار

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے محبت خدا پر اپنے مداحوں کو نظم سُنا دی۔ گزشتہ روز پاکستان...

انسانیت

ہندوشخص کامسلمان خاتون کوجگرکاعطیہ

’’انسانیت کاکوئی مذہب نہیں ہوتاہے‘‘اس  کی بہترین مثال بھارتی شہری نےقائم کرتے ہوئےمسلمان خاتون کو اپنا جگرعطیہ...

عامر لیاقت کی ایک بارپھرمہوش حیات پر تنقید

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت حسین ایک بار پھر تمغہ امتیاز حاصل...

علی ظفر

علی ظفر نے اپنے والد کی خواہش پوری نہ کی

بین الاقوامی شہرت کے حامل پا کستانی گلوکار،اداکار،رائٹر ،مو سیقاراور ماڈل علی ظفر کا کہنا ہے کہ...