Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلہا دلہن کے فرار ہونے والے ’ماں باپ‘ واپس آگئے

Now Reading:

دلہا دلہن کے فرار ہونے والے ’ماں باپ‘ واپس آگئے
wedding

انڈیا کی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں اپنے بچوں کی شادی سے کچھ  دن قبل فرار ہونے والا دلہے کا باپ راکیش اور دلہن کی ماں سواتی پولیس کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔

گجرات میں نوجوان جوڑے کی شادی کے خواب بکھر گئے جب ان کے والدین اچانک گھر سے فرار ہو گئے۔ نوجوان جوڑے کی شادی فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھی اور منگنی کے بعد گذشتہ ایک سال سے شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

بچوں کی شادی سے قبل گھر سے فرار ہونے والے والدین اتوار کی رات کو پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق سواتی نام کی خاتون نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ راکیش کے ساتھ اپنی مرضی سے بھاگی تھیں۔

تاہم ان کے شوہر جو اپنے والدین کے ہمراہ پولیس سٹیشن پہنچے تھے، نے انہیں ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے سواتی کو ان کے والدین کے ساتھ بھیج دیا۔

Advertisement

دوسری طرف کاروباری شخص راکیش کا بیان بھی انہیں جانے کی اجازت دینے سے پہلے قلمبند کر لیا گیا ہے۔

سب انسپیکٹر مہیندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے خاتون کے شوہر کو قائل کرنے کی بہت کوشش کی کہ وہ انہیں گھر لے جائیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بہت بدنامی ہوئی ہے اور اب انہیں اس (معاملے) پر سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہیے۔‘

انڈین ایکسپریس کے مطابق 25 سال قبل، دلہے کا باپ جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا، کا ایک امیر خاندان کی لڑکی کے ساتھ محبت کا تعلق تھا۔ لڑکی کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اس لیے انہوں نے  گجرات کے شہر ناوسری میں ایک نوجوان سے اس کی شادی کر دی۔

اخبار نے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ راکیش (دلہے کا باپ) ایک سال قبل کسی رشتے دار کی فوتگی پر اس خاتون سے ملا۔ اس وقت دونوں کے بچے بڑے ہو چکے تھے اور اس شخص نے خاتون کی بیٹی کے لیے اپنے بیٹے کا رشتہ بھیج دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر