Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوش خبری

Now Reading:

ٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوش خبری
ٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوش خبری

ڈب سمیش کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے. آج کل کی نوجوان نسل میں تو کیا ہر عمر کے اسمارٹ فون صارف کے موبائل میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن موجود ہے جس پر سب ڈبنگ کر کے اپنی ویڈیوز بناتے اور اپ لوڈ کرتے ہیں ۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تفریح کےساتھ ساتھ کیا ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ جی ہاں ! ٹک ٹاک ایپلی کیشن صارفین اپنا ٹیلنٹ استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ایپلی کیشن سے پیسے کما سکتے ہیں۔

 ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے پیسے کمانے کے تین طریقے ہیں. پہلا طریقہ کراس پروموشن ہے ، اس طریقے کو فیس بُک، ٹویٹر اور ایسے دیگر بڑی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بھی برانڈز کی کراس پروموشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک صارف اُس برانڈ سے پروموشن کی مد میں رقم وصول کر سکتا ہے. دوسرا طریقہ برانڈ ڈیلز کا ہے۔

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کئی برانڈز اپنی ڈیلز کی پروموشن کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کو تیار ہو سکتے ہیں۔ صرف  60سیکنڈز کی ویڈیو پر آپ  بھاری رقم حاصل  کر سکتے  ہیں۔

Advertisement

ٹک ٹاک صارفین اپنے اکاؤنٹ پر دلچسپ مواد پوسٹ کر کے ہزاروں لاکھوں فالوورز حاصل کر سکتے ہیں جس کے تحت وہ ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے کم از کم 2 لاکھ  ڈالرزکما سکتے ہیں۔  جنہیں  اس پوسٹ پر  ایک  فالور بھڑنے پر  حاص کریں  گے۔  $0.005

 ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا تیسرا طریقہ ای کامرس بزنس ہے. ٹک ٹاک صارفین اپنے اپنے اکاؤنٹس پر اپنے ای کامرس بزنس کو پروموٹ کر سکتے ہیں۔

اس طریقے میں ٹک ٹاک صارفین معروف کمپنیوں کی پراڈکٹس کی ان باکسنگ ،ریویوز اور برانڈنگ کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

ان طریقوں سے ٹک ٹاک پر زیادہ فالوورز کے حامل افراد بآسانی تفریح کے ساتھ ساتھ پیسے بھی کما سکتے ہیں. واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن پاکستان میں مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر