Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں

Now Reading:

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ  کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں،بحران کے خاتمے کے لیے تمام اختیارات کا استعمال کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیفنس پروڈکشن آرڈر کے تحت وینٹی لیٹرز بنانے کی ہدایت کر دی ہے اور ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ پرعمل درآمد کے لیے پیٹر نوارو کو مشیر مقرر کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز بنانے والی تمام بڑی کمپنیوں کو متحرک کر رہے ہیں۔ بحران کے خاتمے کے لیے تمام اختیارات استعمال کروں گا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھا کہ چینی صدر کے ساتھ ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی اور کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر نے تاریخی بل منظور کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کورونا وبا کا بہادری سے مقابلہ کر رہا ہے جبکہ ایپل ٹاسک فورس کے تعاون سے نئی ایپ تیار کر رہے ہیں جو کورونا ٹیسٹنگ میں مددگار ثابت ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے جبکہ جاپان، اٹلی، اسپین سمیت دیگر ممالک بھی مدد مانگ رہے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح امریکیوں کی مدد کرنا ہے۔

امریکی صدر کاکہناتھا کہ لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی سے نئے مسائل جنم لے سکتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پورے ملک کو جلد از جلد کھولا جائے۔ سیاسی بنیادوں پر ریاستی اداروں پرتنقید نہ کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر