Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلجیئم میں 8 فیصد لوگ بنا علامت کے کورونا کے مرض کا شکار ہو گئے

Now Reading:

بیلجیئم میں 8 فیصد لوگ بنا علامت کے کورونا کے مرض کا شکار ہو گئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1285 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 62836 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں تیزی سے روز بروز کورونا وائرس پھیل رہا ہے اسی طرح بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز م میں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ریڈیولوجی کا کہنا ہے کہ 8 فیصد لوگ ایسے ہیں جن میں بیماری کی کوئی ایک بھی علامت نہیں لیکن یہ لوگ پھر بھی  کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسلز کی جیٹ کمیون میں واقع فری یونیورسٹی کے ساتھ منسلک یو زیڈ اسپتال کی یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی جب اسپتال نے اپنے اسٹاف کے تحفظ کے لیے ایک غیر معمولی طریقہ اپنایا اور ہر آنے والے نئے مریضوں کے پھیپھڑوں کا اسکین شروع کر دیا۔

اریڈیالوجی کے پروفیسر جان ڈی مے نے کہا کہ ہم نے جب 50 مریض اسکین کیے تو معلوم ہوا کہ ان میں سے 5 کورونا وائرس کا شکار ہو چکے اور اس کے بعد ان کا دوبارہ عام کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں اس بات کی مزید تصدیق ہوگئی۔

پروفیسر جان ڈی مے نے حیرت کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اسے کسی میں بھی کورونا وائرس کی کسی قسم کی کوئی عالمت موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے سامنے آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے داخل مریضوں کے بھی ترتیب میں کورونا ٹیسٹ شروع کر دیئے ہیں تاکہ عملے اور وائرس سے اب تک غیر متاثرہ مریضوں کی حفاظت کی جا سکے۔

Advertisement

 بیلجیئن فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق بیلجیئم  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 78 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جان بیلیجیئم میں کورونا وائرس سے منتاثر ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی ت مجموعی تعداد 431 ہو گئی ہے۔

اواضح رہے کہ بیلیجئم میں 1702 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بیلجیئم میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 10836 تک جا پہنچی ہے، اسی دوران 629 نئے مریضوں کو ملک کے مختلف اسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر