Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق :داعش کےخلاف آپریشن کےدوران 2امریکی فوجی ہلاک

Now Reading:

عراق :داعش کےخلاف آپریشن کےدوران 2امریکی فوجی ہلاک
داعش

عراق میں داعش کےخلاف عراقی فورسزکےساتھ  مشترکہ آپریشن  کےدوران دوامریکی  فوجی  ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق شمالی عراق میں داعش کےخلا ف آپریشن کے دوران امریکی میرین اسپیشل  فورس  کے  دو  فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس سال یہ پہلا موقع ہے جب سن 2014 میں شروع ہونے والی داعش کے خلاف امریکی مہم میں امریکی فوجی لڑائی میں مارے گئے ۔

میڈیارپورٹ کےمطابق داعش کےخلاف اتحاد کاکہناتھاکہ’ شمال وسطی عراق میں داعش کےاہم ٹھکانوں پرداعش کےخاتمےکےلیے کیے گئےآپریشن کے دوران 2 امریکی سروس اراکین دشمن کے ہاتھوں قتل ہوگئے۔

کمبائنڈ جائنٹ ٹاسک فور آپریشن انہیرینٹ ری سولوکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ‘ہلاک ہونےوالے دونوں امریکی فوجیوں کی ابھی شناخت سامنے نہیں لائی جارہی جب تک ان کے اہلخانہ کو اطلاع نہیں دے دی جاتی، یہ دونوں عراقی سیکیورٹی فورسزکو تجاویز دے رہے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ تھے’۔

عراقی حکام کی جانب سے فوری طورپرکوئی رائےسامنے نہیں آئی۔

Advertisement

امریکا کی قیادت میں اتحاد نےعراقی فورسزکی 2014 میں داعش کی جانب سےشمالی عراق اور شام کے بڑے حصے پرقبضےکے بعد سے تربیت اورفضائی تعاون فراہم کیاہے۔

عراقی فوج نےاتحاد کی حمایت میں داعش کوجنگ کے بعد تمام شہری علاقوں سے نکالتے ہوئےدسمبر 2017 میں فتح کااعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر