Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر ، برہان وانی کا چوتھا یومِ شہادت

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر ، برہان وانی کا چوتھا یومِ شہادت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی پر حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کئی علاقوں میں برہان وانی کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ سری نگر میں پوسٹرز کے ذریعے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث کشمیری اپنے اپنے علاقوں میں برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کریں۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب برہان وانی کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفرآباد میں مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا اور برہان وانی چوک میں شہید کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

حریت رہنماؤں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں بھارتی مظالم، نوجوانوں کی شہادتیں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر بھی برہان وانی کے چوتھے یومِ شہادت پر برہان وانی کو خراج  ِعقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔

Advertisement

ایک  اور صارف نے بھی برہان وانی کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے  ۔

https://twitter.com/SakibulHoque8/status/1280564210078896128?s=20

Advertisement

 عکاشہ رشید نے نظم کے  زریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

برہان وانی 8 جولائی 2016 کو ضلع اننت ناگ کے بم ڈورہ ککرناگ نامی گاؤں میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران اپنے دو ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں کم از کم تین ماہ تک کرفیو نافذ رہا جبکہ مظاہروں اور مسلح مزاحمت کی ایک نئی لہر شروع ہوئی تھی جس میں سو سے زائد کشمیری مارے گیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر