امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات دو ہزار بیس کے انعقاد میں تاخیر کی تجویز پیش کردی ہے۔
تفصیلاے کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں تاخیر کی تجویز پیش کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ عوام کے ووٹ محفوظ نہیں ہیں، فراڈ اور غلط نتائج آنے کا خدشہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک کے بعد ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آئندہ نومبر میں صدارتی انتخاب ملتوی ہونے چاہییں کیونکہ اضافی پوسٹل ووٹنگ کے طریقے میں فراڈ اور غلط نتائج کے خدشات زیادہ ہیں۔
With Universal Mail-In Voting (not Absentee Voting, which is good), 2020 will be the most INACCURATE & FRAUDULENT Election in history. It will be a great embarrassment to the USA. Delay the Election until people can properly, securely and safely vote???
Advertisement— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 30, 2020
صدر ٹرمپ نے عوام کے ووٹ کے محفوظ ہونے تک الیکشن کے انعقاد کو غیر ضروری قراردیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی ریاستیں اس سال انتخابات میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ’’ووٹنگ اِن میل‘‘ کے طریقے کی حمایت کررہیں ہیں۔
امریکی آئین کے مطابق ٹرمپ کے پاس الیکشن منسوخی کے اختیارات نہیں ہیں اور صرف کانگریس کی منظوری سے ہی اس کے انعقاد میں تاخیر کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News