فن لینڈ کی خوبرو وزیراعظم سنا مرین کو نامناسب لباس میں فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی 34 سالہ خوبصورت وزیر اعظم سنا مرین نے کسی میگزین کور کے فوٹو کے لیے کھلے گریبان والے سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ کرایا۔
دنیا کی کم عمر ترین خوبرو وزیراعظم اس فوٹو شوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےکہ ایک وزیراعظم اور ماڈل میں فرق ہونا چاہیے اور وزیراعظم کو اپنے لباس کے انتخاب میں عہدے کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔
سنا مرین کے سیاسی مخالفین نے بھی اس فوٹو شوٹ پر اعتراض کیا ہے ۔ جس کے جواب میں وزیراعظم کے حامی بھی میدان میں آگئے اور دونوں جانب سے ٹوئیٹس کا تانتا بندھ گیا ۔
وزیراعظم سنا مرین کے حامیوں نے لکھا کہ ایسا لباس پہلے بھی کئی عالمی رہنماؤں نے زیب تن کیا ہے، اس میں کوئی غیر مناسب بات نہیں،یہ فحاشی نہیں ہے۔
صارفین نے ایسی سینکڑوں تصاویر شیئر کیں جن میں مختلف خواتین سنا مرین جیسا لباس پہنی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News