دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 14 کروڑ، 61 لاکھ، 95 ہزار 175 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 30 لاکھ 98 ہزار 227 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 12 کروڑ 39 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
بھارت میں کورونا سے اب تک 1 کروڑ 66 لاکھ 2 ہزار 456 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 89 ہزار 549 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ ،86 ہزار 623 ہوگئی ہے جبکہ میکسیکو میں 2 لاکھ 14 ہزار95 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔
اسکے علاوہ اٹلی میں کورونا سے 1 لاکھ 18 ہزار 699 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ فرانس میں 1 لاکھ 2 ہزار 496 ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 27 ہزار 385 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایران میں 68 ہزار 746 افراد اور کولمبیا میں 70 ہزار 446 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 77 ہزار 591 ہوگئی ہے اور پولینڈ میں 64 ہزار707 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News