بھارت میں ’’ڈبل میوٹینٹ‘‘ کورونا وائرس طوفان کی شکل اختیار کرگیا ہے جس کے پیش نظر ایک دن میں 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ بتیس ہزار یومیہ کیسز رپورٹ ہونے سے کل تعداد ایک کروڑ چھپن لاکھ ہوگئی ہے۔
دو ہزار دو سو چھپن افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آگے ملک کا نظام صحت ناکام ہوگیا ہے اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے جگہ ختم ہوگئی ہے۔
اسکے علاوہ دلی کے 6 اسپتالوں میں آکسیجن بالکل ختم ہو چکی ہے جس کے باعث کئی مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب چین اور ادویہ ساز ادارے فائزر نے کورونا کیخلاف جنگ میں بھارت کی معاونت کرنے کی پیش کش کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News