Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپال نے 5 جی کے آزمائشی تجربات کے لیے پہلا لائسنس جاری کردیا

Now Reading:

نیپال نے 5 جی کے آزمائشی تجربات کے لیے پہلا لائسنس جاری کردیا

نیپال نے 5 جی کے دور میں داخلے کی جانب ایک قدم بڑھاتے ہوئے ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر کو 5 جی نیٹ ورک کے ٹرائلز کا لائسنس دیا ہے۔

نیپال ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (این ٹی اے) کے ترجمان سنتوش پاڈیل نے جمعرات کو چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کو بتایا کہ ریگولیٹر نے نیپال ٹیلی کام کو اس ہفتے کے اوائل میں 5 جی کے ٹرائلز کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کو ایک سال کے اندر 60 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈوڈتھ کے ساتھ 2600 میگا ہرٹز بینڈ پر ٹرائلز کا لائسنس دیا گیا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ کسی ٹیلی کام آپریٹر کو نیپال میں 5 جی ٹرائلز کی اجازت دی گئی۔

این ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ نجی ٹیلی کام کمپنی این سیل نے بھی 5 جی ٹرائلز شروع کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

Advertisement

نیپال ٹیلی کام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرائلز کے لیے فروخت کنندگان کمپنیوں سے 5 جی نیٹ ورک کا سامان لانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ٹرائلز کب شروع کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کس بیٹری کی قیمت کتنی ہوگئی؟ سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر
استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر
سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
گاڑیاں اور گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر
بینک سے پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر