Advertisement
Advertisement
Advertisement

سولومن آئی لینڈ میں احتجاج؛ مظاہرین نے وزیراعظم کی املاک کو ہی آگ لگادی

Now Reading:

سولومن آئی لینڈ میں احتجاج؛ مظاہرین نے وزیراعظم کی املاک کو ہی آگ لگادی

جنوبی بحر اوقیانوس پر واقع ملک سولومن آئی لینڈ میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران ملک کے وزیر اعظم کی ملکیتی عمارت کو ہی آگ لگادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے قریب جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع ملک سولومن آئی لینڈز کے دارالحکومت ہونیارا میں گزشتہ کئی دنوں سے پر تشدد مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے جہاں سرکاری املاک کو نشانہ بنایا وہیں وزیر اعظم کی ملکیتی عمارت کو بھی نہ چھوڑا اور عمارت کو آگ لگادی۔

حکومت نے پر تشدد احتجاج کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ کردیا ہے، پولیس نے مظاہرین کو متنبہ کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹنا جائے گا۔

سولومن آئی لیندز میں امن و امان کی صورت حل کو بہتر بنانے کے لیے آسٹریلیا نے اپنی پولیس کے دستے بھیجے ہیں، اس کے علاوہ پاپوا نیو گنی سے بھی پولیس اہلکار بلائے گئے ہیں۔

مقامی خطے کے سیاسی محرکات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سولومن آئی لینڈ میں احتجاج کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے چین کی جانب جھکاؤ ہے۔ سولومن آئی لینڈز کے وزیر اعظم مناسے سوگاوارے نے بھی کہا ہے کہ پرتشدد احتجاج کے پیچھے بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

کیا عمارتیں بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر سکتی ہیں؟

Now Reading:

کیا عمارتیں بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر سکتی ہیں؟

کیلیفورنیا میں ایسی عمارتوں کا ایک پروجیکٹ بنایا جا رہا ہے جس میں بنائی گئی عمارتیں ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک امریکی کمپنی نے ایسی ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے فضائی آلودگی کم کریں گی۔

اسکڈمور اوئنگ اینڈ میرل (ایس او ایم) نامی تعمیراتی ادارے نے اپنے اس منصوبے کو اربن سیکوئیا کا نام دیا ہے۔

یہ وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اونچی اونچی عمارتوں کا منصوبہ ہے جنہیں ایک خاص انداز میں اس طرح تعمیر کیا جائے گا کہ وہ لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے ٹاوروں کا کام بھی کریں گی۔

ایسی ہر عمارت میں ویسے تو ہر منزل پر پودے رکھے جائیں گے لیکن ساتھ ہی ساتھ چند منزلوں کے بعد ایک منزل چھوٹی جسامت والے درختوں کےلیے وقف ہوگی۔

Advertisement

علاوہ ازیں ہر دو منزلوں کے درمیان خاص جگہ رکھی جائیں گی جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو کر فلٹریشن سسٹم سے گزرے گی اور خاص پائپوں سے ہوتی ہوئی درختوں اور پودوں والے حصے تک پہنچا دی جائے گی۔

ایس او ایم کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ہزاروں افراد کو رہائش فراہم کرنے کے علاوہ پورے سال میں 1,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی جذب کرسکے گا ، یہ لگ بھگ اتنی ہی کاربن ڈائی آکسائیڈ ہے کہ جتنی 48,500 درخت مجموعی طور پر ایک سال میں جذب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکوئیا دراصل کیلیفورنیا میں ریڈووڈ قسم کے ایک بہت بڑے درخت کا نام ہے جس کی مناسبت سے اس منصوبے کا یہ نام رکھا گیا ہے ، جس کا مقصد نہ صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ختم کرنا ہے بلکہ گرین ہاؤس گیس میں کمی کرنا بھی ہے۔