Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اردوان کے معاشی اقدامات، ترک کرنسی کی قدر میں حیرت انگیز اضافہ

Now Reading:

صدر اردوان کے معاشی اقدامات، ترک کرنسی کی قدر میں حیرت انگیز اضافہ

ترک صدر رجب طیب اردوان کے نئے معاشی اقدامات کے نتیجے میں لیرا کی قدر میں 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

نئی معاشی پالیسی میں ترک صدر کی جانب سے ملکی ڈپازٹ کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ترک کرنسی کی مسلسل بے قدری بالآخر نہ صرف تھم گئی بلکہ رواں ہفتے لیرا کی قدر میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوگیا۔

ترک کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک عوام کے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پر پابندی عائد کردی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ترک کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا۔

Advertisement

کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد صدر اردوان سرکاری ٹی وی پر نئی اقتصادی تجاویز کا اعلان کرنے آئے تو اس وقت لیرا 10 فیصد کمی پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ نئی معاشی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر نے ترک عوام کو اپنی بچت کسی بھی غیرملکی کرنسی میں تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔

نئے اقدامات کے تحت مرکزی بینک کو شرحِ سود میں کمی کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا اور قرض لینے کی لاگت کو 15 فیصد سے کم کرکے 14 فیصد کر دیا گیا۔

اس سے قبل ترک کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی جس کے بعد طیب اردوان نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان شرحِ سود میں اضافے کے سخت مخالف ہیں۔ رجب طیب اردوان کے مطابق شرحِ سود مہنگائی کو کم کرنے کے بجائے اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسلم عقیدے نے انہیں شرحِ سود میں اضافے سے روک رکھا ہے۔ وہ شرحِ سود میں کمی کرتے جارہے ہیں اور بحیثیت مسلمان وہی کریں گے جو دین کہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
ہونڈا پرائیڈر 100 کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر