Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں خواتین صحافی اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند

Now Reading:

افغانستان میں خواتین صحافی اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند

طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغانی خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اسی طرح دارالحکومت کابل کے بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین کو برقع پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانی ورکنگ وومین بھی بہت سی پریشانی سے دو چار ہیں، افغانستان میں خواتین صحافیوں کا  کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں افغان طالبان حکومت کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کی گئی ہے جس سے انہیں مستقبل کے حوالے سے خدشات سے دوچار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین رپورٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان حکام پریس کانفرنس میں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ، امریکی مندوب مقرر

صحافی امینہ حکیمی نے بتایا کہ وہ دو جگہ پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے گئیں مگر انیں اجازت نہیں دی گئی، خاتوں صحافی کا کہنا تھا کہ ایک جگہ کابل کے گورنر کی تقریب تھی جبکہ دوسری تقریب وزارت معدنیات اور پیٹرولیم کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

Advertisement

ایک اور صحافی خاتون سہیلہ یوسفی نے کہا کہ افغانستان میں میڈیا کی آزادی سخت پابندیوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال کے جاری رہنا رپورٹرز خاص طور پر خواتین رپورٹرز کے راستے میں بڑی رکاوٹ بنے گا۔

ایک اور رپورٹر نظیفہ احمدی نے کہا کہ ان کو چاہیے کہ ہمیں خبروں کے لیے ایسی تقاریب میں جانے دیں جہاں سے ہم نیوز رپورٹس بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا کابل میں خواتین کو برقع پہننے کا حکم، جگہ جگہ پوسٹر آویزاں

انہوں نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین صحافیوں کو مختلف تقاریب کی کوریج کی اجازت دی جائے اور کام کرنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان نے کابل کا کنٹرول حاڈل کرنے کے بعد خواتیں پر بہت سے پابندیاں عائد کی ہیں، طالبان کے پہلے دور حکومت میں خواتین پر برقع پہننے اور محرم کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کا حکم تھا۔

چند روز قبل طالبان نے خواتین کے ملبوسات کی دکانوں پر موجود ڈمیوں کے سر الگ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ طالبان نے ملک بھر میں خواتین کے حماموں پر بھی پابندی لگائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر