Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا

Now Reading:

سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا

سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی نے بیان جاری کیا کہ جس کے مطابق دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی معمولی نوعیت کی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی تیل کی سپلائی متاثرہوئی ہے جبکہ یہ حملہ جمعرات کی صبح 4:40 کے قریب ہوا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف سعودی عرب کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ دنیا کو توانائی کی فراہمی کی سلامتی اور استحکام کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

تاہم حکام نےڈرون حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے جبکہ فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے کوئی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات یمن کے حوثی باغیوں کا نشانہ رہی ہیں۔

حوثی باغیوں نے 2019 میں مشرقی صوبے ابقیق میں آئل پروسیسنگ فیسیلٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ اس حملے نے عارضی طور پر سعودی عرب کی روزانہ کی نصف پیداروان کو نقصان پہنچایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر