Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

Now Reading:

یمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کو روکنے کے لیے فوری طور پر 33 ملین ڈالر کے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 1989ء میں امریکی ریاست الاسکا میں ایکژون ویلڈیز نامی بحری جہاز نے جو آفت مچائی تھی، یہ اس سے بھی چار گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایف ایس او سیفر نامی یہ آئل ٹینکر بوسیدہ حالت میں ہے جسے تیرتے ہوئے اسٹوریج پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب اس ٹینکر کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس میں موجود تیل کے ممکنہ اخراج سے زبردست تباہی پھیل سکتی ہے۔

اس ٹینکر میں تقریبا سوا دس لاکھ بیرل تیل ہے اور اسے محفوظ طریقے سے وہاں سے ہٹانے یا اس سے تیل نکالنے کے لیے اب تک جو رقم جمع ہوئی ہے وہ کافی کم ہے جبکہ ہنگامی آپریشن کے لیے کم از کم آٹھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

نیدرلینڈز نے تقریباً 8 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ برطانیہ، جرمنی، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، ناروے، قطر، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین نے بھی فنڈز دینے کا کہا ہے۔ عالمی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے بھی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جلد رقم جمع کریں۔

Advertisement

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی اُمور کے کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریسلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسم کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر فنڈز حاصل کرکے چار ماہ میں آپریشن مکمل کی ضرورت ہے تاکہ سال کے آخر میں شروع ہونے والی ہنگامہ خیز ہواؤں اور سمندری لہروں سے بچا جا سکے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر اس ٹینکر سے تیل پھیلا تو ماہی گیری کو سخت نقصان پہنچے گا جس سے لاکھوں زندگیاں متاثر ہوں گی۔ اگر بڑے پیمانے پر تیل پھیلا تو اس کی صفائی کے اخراجات تقریباً 20 ارب ڈالر تک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر