Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی، بی جے پی رہنما نوپور شرما اور نوین کمار کے خلاف مقدمہ درج

Now Reading:

نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی، بی جے پی رہنما نوپور شرما اور نوین کمار کے خلاف مقدمہ درج

حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی رہنماؤں نوین کمار جندال اور نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی پولیس نے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی خاتون رہنما نوپور شرما، نوین کمار  جندال، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسداویسی  سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما، نوین کمار جندال، ایم آئی ایم کے سربراہ اسد اویسی، سوامی یتی نرسمہانند کے علاوہ شاداب چوہان، صبا نقوی، مولانا مفتی ندیم، عبدالرحمان اور گلزار انصاری کو نامزد کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے مذہبی ہم آہنگی کو بگاڑنے، اشتعال انگیز بیان دینے،نفرت انگیز بیانات سے ماحول خراب کرنے کے الزامات پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153 اے، اور 505 (2) کے تحت مقدمہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر مختلف مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے والے متعدد افراد کے خلاف ہے۔ دہلی پولیس پوچھ گچھ کے لیے تمام ملزمان کو نوٹس بھیجے گی۔

Advertisement

اس سے قبل ممبئی اور مہاراشٹر پولیس نے بھی نوپور شرما کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما اور پارٹی کے ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے چندروز قبل ایک نجی ٹی شو میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی۔

ان کے اس بیان کے بعد پاکستان، ایران، یو اے ای، عمان اور قطر سمیت کئی مسلم ممالک نے شدید احتجاج کیا تھا۔ عمان کے مفتی اعظم کی جانب سے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کیا گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر