Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منکی پاکس کا کئی ممالک میں پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

منکی پاکس کا کئی ممالک میں پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 13 مئی سے 2 جون تک 27 غیر مقامی ممالک کے لوگوں میں منکی پاکس کے کم ازکم 780 کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک منکی پاکس کے780 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، زیادہ تر مریض یورپی ممالک میں سامنے آئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے ہر شخص کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ13 مئی اور 2 جون 2022 تک27 ممالک میں ڈبلیوایچ او کے ذریعہ منکی پاکس کے 780 کیسز کی تصدیق یا شناخت کی گئی ہے۔

اس طرح، ڈبلیو ایچ او نے257 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ وبائی صورتحال کے بارے میں اپنی آخری اپ ڈیٹ جاری کی تھی جسکے بعد 29 مئی سے مزید 523 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،  نئے اعداد و شمار وائرس کے واقعات میں 203 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ “2 جون تک غیر مقامی ممالک میں موجودہ منکی پاکس سے منسلک کوئی موت نہیں ہوئی ہے، لیکن مقامی ممالک سے کیسز اور اموات کی اطلاع جاری ہے۔

Advertisement

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 پرجاتیاں ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر