Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرتگال میں شدید گرمی کی لہر سے 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

Now Reading:

پرتگال میں شدید گرمی کی لہر سے 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

پرتگال میں گرمی کی حالیہ تین ہفتوں سے جاری شدید لہر کی وجہ سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گرمی کی یہ لہر 7 جولائی سے شروع ہوئی تھی۔ اس دوران 13 جولائی تک 238 جبکہ 18 جولائی تک 1063 پرتگالی ہلاک ہو گئے۔

پرتگالی شعبہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پڑنے والی شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے انتظامات کو بڑھانا پڑے گا کیونکہ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال اس خطے کے ان ملکوں میں سے ایک ہے جن کا گرمی کی شدت کے باعث زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پرتگالی شعبہ صحت کے سربراہ غراسا فریتاس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ خشک سالی سے دوچار پرتگال میں پچھلے ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا تھا تاہم یہ حالیہ چند دنوں میں کچھ نیچے آیا ہے لیکن اس کے باوجود سال کے ان دنوں کے معمول سے درجہ حرارت زیادہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا 7 جولائی سے 18 جولائی 2022ء تک 1063 پرتگالی گرمی کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 7 سے 13 جولائی کے درمیان گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 238 رہی۔ پرتگال میں اس غیر معمولی گرمی کی کئی وجوہات ہیں۔ خشک سالی کے علاوہ جنگلات کی مناسب دیکھ بھال کا نہ کیا جانا، جنگلات میں متعدد بار آگ لگ جانا بھی درجہ حرارت کے بڑھنے کا ذریعہ بنا ہے۔

پرتگال کے علاوہ جنوبی یورپ کے کئی دوسرے ملکوں میں بھی جنگلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں، ان میں اسپین بھی شامل ہے۔ لزبن یونیورسٹی میں ایک محقق کارلوس انتیونس نے اس بارے میں کہا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر کی وجہ سے انتقال کرنے والوں میں زیادہ تعداد بڑی عمر کے لوگوں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر