Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کے شیخ کی 600 ملین ڈالر کی نئی لگژری کشتی

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کے شیخ کی 600 ملین ڈالر کی نئی لگژری کشتی

متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے اور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مالک شیخ منصور بن زید النہیان بلیو نامی ایک نئی لگژری کشتی (میگا یاٹ) کے بھی مالک بن گئے۔ یہ کئی سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے بڑی تفریحی کشتیوں میں سے ایک ہے۔

شیخ منصور بن زید النہیان کی ملکیت میں پہلے بھی ٹوپاز نامی ایک پُرتعیش کشتی موجود ہے لیکن اب بلیو نامی ایک اور لگژری کشتی نے پُرتعیش کشتیوں کے مالکان کی فہرست میں ان کے درجے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جرمن لگژری یاٹ کمپنی لیورسین کے مطابق 160 میٹر طویل اور 15 ہزار ٹن سے زائد وزنی میگا یاٹ بلیو کے آزمائشی مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب وہ بریمن کے شپ یارڈ سے اپنے نئے مالک شیخ منصور تک پہنچنے کے لیے بحیرہ روم کے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ اس یاٹ کی مالیت 600 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے جبکہ اس کی دیکھ بھال اور استعمال پر ہر سال مجموعی قیمت کا دس فیصد خرچہ آتا ہے۔

Advertisement

میگزین سپر یاٹ فین کے مطابق بلیو میں 24 کمرے ہیں جن میں 48 مہمان قیام کر سکتے ہیں اور اس کا عملہ 80 افراد پر مشتمل ہے۔ یاٹ پر دو ہیلی پیڈ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اس لگژری کشتی میں سوئمنگ پول، جم اور متعدد ریستوران بھی موجود ہیں۔ جرمن میڈیا گروپ سٹرن کی رپورٹ بتاتی ہے کہ صرف ازبک نژاد روسی تاجر عثمانوف اور عمانی سلطان ہیثم بن طارق کی لگژری کشتیاں ہی اس سے بڑی ہیں۔

بلیو بنانے والی جرمن کمپنی لیورسین نے اس میں ہائبرڈ نظام نصب کیا ہے یعنی یہ کشتی ڈیزل کے علاوہ الیکٹرک انجن پر بھی چلتی ہے۔ اس کے گیئر باکس کے ساتھ دو ڈیزل انجن ہیں اور آہستہ چلانے پر یہ بجلی سے بھی چل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر