Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

Now Reading:

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
کشمیریوں کی جبری بے دخلی کے خلاف مقوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کے خلاف مقوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی جبری بے دخلی کے خلاف مکمل ہڑتال جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے اور غیرکشمیری ہندوئوں کو آباد کرنے کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جس کی تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے حمایت کی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں کی جائیدادیں سیل اور مسمار کرنے کی مہم تیز

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ وہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہیں۔

غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی روکنے پر مجبور کرے۔

Advertisement

شبیر احمد شاہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ان کے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملنے والی زمینوں اور جائیدادوں سے محروم کرکے ان سے روزی روٹی چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قابض حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے باہر نکلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر