Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر کی اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی پیشکش

Now Reading:

قطر کی اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی پیشکش
قطر کی اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی پیشکش

قطر کی اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی پیشکش

قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کی تجویز کا مقصد تمام فلسطینی خواتین کو رہا کرنے کے بدلے میں حماس کی طرف سے قید بزرگ خواتین کو رہا کرنا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ کے لیے بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قطر کی تجویز کو اس شرط کے تحت منظور کیا ہے کہ تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے تاہم اسرائیل ابھی تک اس تجویز پر غور کررہا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب سے ردعمل کا امکان ہے۔

قطر کے حماس اور اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور امید کی جارہی ہے قطر اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ ہفتے کی صبح حماس نے اچانک اسرائیل پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔

Advertisement

حماس نے کارروائی کے دوران متعدد اسرائیلی شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جن میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور فوجی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کرنسی 8 سال کی کم ترین سطح پر، 30 ارب ڈالر کرنسی بیچنے کا اعلان

Advertisement

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا بھی حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو فوری طور پر بجلی کاٹنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے غزہ کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر