Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ

اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری  ہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں تین ہزار سے زائد بچوں اور 1700 سے زائد خواتین سمیت 7326 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد  بھی 18 ہزار 967  ہو گئی ہے۔

اسرائیل نے شمالی علاقے بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ شہر کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کو رات بھر نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے جنوب میں واقع الشاتی کیمپ میں ایک رہائشی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

مزید دوگھروں پر بھی حملے کیے گئے جن میں 16 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

غزہ پر اسرائیل کی رات بھر شدید ترین بمباری سے  مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں ، اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں میں نصیرات کیمپ کے قریب ایک بازار کو نشانہ بنایا تھا جس میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسرائیلی حملوں میں ایک مکان بھی تباہ کیا گیا تھا۔

فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔

اسرائیلی فورسز نے الشفاء اور القدس اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔  اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسکول کو بھی نشانہ بنایا  تھا ، جہاں  بمباری میں بے گھر  ہونےوالے معصوم شہری مقیم تھے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے میں حملہ کیا جس پر جوابی کارروائی میں اسرائیل کے ایک ٹینک اور دو فوجی بلڈوزرز تباہ کر دیے گئے۔

Advertisement

ایک فوجی ہلاک اور تین اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر اسرائیلی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل اسرائیل فرار ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر