Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا

Now Reading:

غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا

غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا

اسرائیل نے بھوک کو بھی ہتھیار بنالیا، فلسطینیوں کی بذریعہ قحط نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک بھوک سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس ظلم کا اعتراف کررہے ہیں ، انسانی حقوق کے ہائی کمشنر والکر ٹرک نے کہا ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی ترسیل کو روکا جا رہا ہے یا اس عمل کو سست کیا جا رہا ہے، جس سے لگتا ہے کہ اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط ثابت ہونے پر یہ اسرائیل کا جنگی جرم تصور کیا جائےگا۔

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ غزہ میں بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس ساری صورتحال میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو رفح پر حملے کیلئے بضد ہے ، مغویوں کے اہلخانہ کے نام پیغام میں کہا صرف فوجی قوت سے ہی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ پر حملہ کرکے 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیل نے شام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی شروع کردی ۔ حلب پر حملہ کرکے آٹھ افراد کو شہید کردیا۔

صیہونی فوج کی رفح، خان یونس، شجاعیہ پربمباری جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید  62 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی تعداد ساڑھے  32 ہزارسےتجاوز کرگئی ، جن میں  14 ہزار بچے شامل ہیں ، 36 اسپتالوں میں دو تہائی سے زیادہ اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب حماس نے ایک حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے ممکنہ خدشے سے بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار
طالبان حکومت کی دوحہ معاہدے کی عہد شکنی
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر