Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے، مداخلت نہیں کروں گا، صدر ٹرمپ

ایران سے ایٹمی پروگرام مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے، میں مداخلت نہیں کروں گا۔

ریاست ٹیکساس میں ایک تقریب کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا وہ پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں مداخلت کریں گے، صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے اور وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ دونوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار ہیں۔

ایران سے ایٹمی پروگرام مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران سے اس کے ایٹمی پروگرام کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم ایران مطلوبہ شرائط ماننے پر آمادہ نہیں اور وہ اس صورتِ حال سے مطمئن نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: خطاب کے دوران احتجاج، صدر ٹرمپ نے احتجاجی اراکین کو پاگل قرار دے دیا

انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے لیکن موجودہ صورتِ حال ان کے لیے قابلِ قبول نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران تھوڑی بہت یورینیم افزودگی چاہتا ہے جبکہ امریکا یہ بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ایران مذاکرات میں مطلوبہ حد تک پیش رفت نہیں کر رہا جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس تیل کی وافر مقدار موجود ہے، اس لیے اسے یورینیم افزودگی کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں