Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان رجیم کی نااہلی اور ہٹ دھرمی، افغانستان میں سیاسی اورانسانی بحران شدت اختیارکرگیا

افغانستان عالمی سطح پرتنہائی کا شکار ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ انسانی صورتحال مزیدخراب ہورہی ہے

افغانستان میں جاری معاشی بحران، غربت اور غذائی قلت نے افغان شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی اور طالبان رجیم کی ناکام اور سخت پالیسیوں نے افغانستان کوعالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

ناروے کی ریفیوجی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم میں افغانستان میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کررہا ہے افغانستان کی تقریباً آدھی آبادی کوامداد کی ضرورت اور 40لاکھ بچ ےغذائی قلت کا شکار ہیں قابض طالبان رجیم میں 400 سے زیادہ صحت کے ادارے بند، لاکھوں لوگ بنیادی علاج سےمحروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان عالمی سطح پرتنہائی کا شکار ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ انسانی صورتحال مزیدخراب ہورہی ہے طالبان رجیم کی جانب سےخواتین پرسخت پابندیوں نےافغان معاشرے کا آدھا حصہ عملی طور پر نظام سے باہرکر دیا۔

ماہرین  کے مطابق کمزورمعاشی ڈھانچہ ،طالبان رجیم کی ناکامی اور نااہلی نےافغان عوام کومکمل طورپرعالمی امداد کی طرف دیکھنے پرمجبورکردیا ہے افغانستان ایک دہشتگردگروہ کےقبضے میں ہے اور ہرگزرتے دن کیساتھ سیاسی، اقتصادی، انسانی اورسیکیورٹی بحران بڑھتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں