امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ سوزی وائلز نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔
بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اندرونی اختلافات اور ماحول کی کشیدگی بھی سوزی وائلز کے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سوزی وائلز 2015 سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے وابستہ رہی ہیں اور بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف کے اہم عہدے پر بھی فائز رہیں۔




















