Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی حملے؛ بحرین کا اقوام متحدہ سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

‘ایران عالمی برادری کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے’

بحرین نے اپنے خلاف مبینہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملہ مملکت کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے خلاف ایران کی مسلسل اور منظم کارروائیوں کا حصہ ہے اور اسے کسی ایک واقعے کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔

بحرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قرارداد 2817 پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے، مبینہ جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ذمہ دار عناصر کو جوابدہ ٹھہرائے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران عالمی برادری کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے جس کے باعث موجودہ صورتحال میں واضح اور مؤثر بین الاقوامی ردعمل ناگزیر ہوچکا ہے۔

بحرینی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی حامی ہیں تاہم اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں