Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے امریکا کی معاشی پابندیوں کو دہشت گردی قرار دے دیا

14 سال پہلے ایران پر لگائی گئی تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں ناکام ہوئیں

ایران  نے امریکا کی معاشی پابندیوں کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی پابندیوں پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، وہی بکواس، بس کردار بدل گئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ 14 سال پہلے ایران پر لگائی گئی تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں ناکام ہوئیں. 8 سال پہلے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤکی پالیسی ناکام ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 5 مہینے پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی ناکامی کا شکار ہوئی۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آج ایران پر معاشی سطح پر اب تک کا سب سے کاری وار کیا گیا ہے، اس اقدام کا بھی ناکام ہونا طے ہے ہم یہ منظرپہلے بھی دیکھ چکے، دھمکیاں وہی، دباؤڈالنے والے مختلف ہیں۔

متعلقہ خبریں