پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف ڈرامائی فتح سے ہمکنار کرنے والے قومی کرکٹر رانا فہیم اشرف اس وقت سوشل میڈیا کو بھی فتح کرچکے ہیں۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنی بیٹنگ سے بازی پلٹ کر پاکستان کو اہم جیت دلانے والے رانا فہیم اشرف کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
ایکس پر ایک صارف نے درخواست کی کہ آج کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کے ہر شہر میں رانا فہیم اشرف کا مجسمہ بنایا جائے۔
BUILD THE STATUE OF RANA FAHEEM ASHRAF IN EVERY CITY OF PAKISTAN. 🔥 pic.twitter.com/mw2QzMc1Yi
— Sheri. (@CallMeSheri1_) February 7, 2026
نیدرلینڈز کے خلاف شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو جیت دلانے کے بعد سوشل میڈیا پر فہیم اشرف کی دھوم مچ گئی۔ صارفین نے فہیم کی بیٹنگ کی تعریف کی اور مزے مزے کے تبصرے کیے۔
پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ماچس تو یونہی بدنام ہے زمانے میں، آگ تو رانا فہیم نے لگا رکھی ہے’۔
ماچس تو یونہی بدنام ہے زمانے میں
آگ تو رانا فہیم نے لگا رکھی ہے 🔥🔥WE LOVE YOU RANA FAHEEM ASHRAF#PAKvNED #T20WorldCup pic.twitter.com/EC9stQcbim
— Islamabad United (@IsbUnited) February 7, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ ‘نہ کسے دا دشمن، نہ کسے دا کانا، جی او رانا، جی او رانا’۔ جبکہ دوسرے صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں، ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بے وفا نہیں’۔
لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں
ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بےوفا نہیں 🔥 pic.twitter.com/jF6jsoGFhD— Abubakar Khan (@abubakarmemer) February 7, 2026
ایک صارف نے شکست سے بچانے پر فہیم اشرف کا شکریہ ادا کیا۔
Thank you Faheem Ashraf for saving the real cricket fans from the paid haters ❤️
Haters crying in the corner pic.twitter.com/aK7xMlv3Zt
— Rabia Butt (@Rabiafan56) February 7, 2026
واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔
پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے ذمہ درانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے۔
فہیم اشرف نے آخری اوور میں بھی چوکا مار کر پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچالیا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بناکر گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ 10فروی کو امریکا سے ہوگا۔















