قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے انہیں منفرد اندازسے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
Happy birthday bobby May u have many more with lots of love and happiness @babarazam258
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) October 14, 2020
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بابر اعظم کو بوبی مخاطب کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور انہیں بھرپور انداز میں منارکباد دی۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر بابر اعظم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی میں برتھ ڈے کیک کاٹا۔
اس کے علاوہ بابر اعظم کے مداح انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/AmirAliIT/status/1316542389666758659?s=20
Re-plugging my work on @babarazam258 since it's the Champ's birthday.
AdvertisementHave a great one! #BabarAzampic.twitter.com/ZMTsfRSNh4
— Waqas Ahmed (@ahmedwaqas992) October 15, 2020
Happy Birthday King of Cricket ❤️#babarazam pic.twitter.com/hTK2Ty6Cll
— N (@useelessperson) October 15, 2020
Happy birthday to my favorite player and one of the talented batsman in all three formats of cricket and also the top 5 ranked batsman across all formats #BabarAzam pic.twitter.com/kfqFBn4zBY
— Sheikh Sheraz (@SheikhS38333711) October 15, 2020
https://twitter.com/HumaZaibMalik2/status/1316575190923517952?s=20
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وہ 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا جبکہ انہیں ٹیسٹ کیپ 13 اکتوبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ملی۔
مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر 2016ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔
بابر اعظم ایک روزہ میچوں میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے، ایک روزہ میچوں میں تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے اور ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے پہلے 25 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News