Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب جلسے پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے

Now Reading:

کامیاب جلسے پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کامیاب جلسے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے گیلانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جلسے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، ہم نے کہا تھا کہ جلسہ ہو کر رہے گا تو اللہ کی مدد سے ایسا ہی ہوا۔

انھوں نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، گیلانی صاحب کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں، پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ  ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہےہیں ، رکاوٹیں بھی آگے آ رہی ہیں، جدوجہد ہوتی ہے لیکن نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے، ہم نے انہیں مات دے دی ہے، شکست دی ہے اور ان کے عزائم ناکام بنادیئے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا، انہیں پورے ملک کے عوام نظر نہیں آتے جلسہ کیسے نظر آئے گا، عمران خان خود اور ان کی صوبائی حکومتیں لاتعلق ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ  نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے اثرات کئی سال تک رہتے ہیں،  مستقبل میں ضرورت پیش ہوئی تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت سے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس میں شرکت کرنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

 سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی سلام پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن لاٹھی، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آئین کی حکمرانی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاقِ جمہوریت پر عمل ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی گزشتہ روز ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے۔

 پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین  بھی آصفہ بھٹو کی دبنگ سیاسی انٹری سے متاثر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علی ترین نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک  ٹوئٹ کی اورلکھا کہ  سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔

اگر یہ کہا جائے تو با لکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹوکی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین بھی اُن کی متاثر کُن شخصیت کے مداح ہوگئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر