Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم بنی گالہ میں چھپے کورونا وائرس کو بھگا کر دم لیں گے

Now Reading:

ہم بنی گالہ میں چھپے کورونا وائرس کو بھگا کر دم لیں گے

مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ یہ ایسا کورونا وائرس ہے جو جلسوں سے پہلے آتا ہے، بعد میں بھاگ جاتا ہے، ہم بنی گالہ میں چھپے کورونا وائرس کو بھگا کر دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پیش ہو ئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا،ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے ہیں، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیئے۔

صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ میرا تو قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے، 13 دسمبر کو ان شاء اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا،انھوں نے  حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کورونا وائرس سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم آپ کوجیل بھیج کر ہی دم لیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کے لیے کئی لوگوں کو پکڑا گیا، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی، یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرِعام پر نہیں لا سکے۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اجتماعی استعفوں کی تجویز دی ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرے تو مسلم لیگ ن استعفے دینے کو تیار ہے۔

رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف بہت بہتر انداز میں لندن سے قیادت کر رہے ہیں، ریلیوں، استعفوں سمیت کسی معاملے پر مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر