Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اس دوران  25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں  5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کے ٹن کی قیمت میں 8روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چینی فی کلو 8 پیسے مہنگی اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 8 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لہسن، دال مونگ، دال مسور،دال ماش، کپڑے، انڈے، خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے، ٹماٹر 1 روپے 90 پیسے اور پیاز ایک روپیہ 9 پیسے سستے ہوئے۔

Advertisement

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق گڑ اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیلیٹی اسٹورزکے نرخوں میں فرق نہ آیا، ادارہ شماریات کی دستاویزمیں بڑاانکشاف
مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو لاہور چمکتا ہے، مریم نواز
گورنر پنجاب کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر