وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو ہم نے جلد ریکور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا جو اب سرپلس میں چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے دوران احساس پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیمنٹ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کو اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News