Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاکی سیریز: پہلے میچ میں پاکستان نے عمان کو شکست دے دی

Now Reading:

ہاکی سیریز: پہلے میچ میں پاکستان نے عمان کو شکست دے دی
Pak hockey squad beat Oman

پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں عمان کو 0-7 سے شکست دے دی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ڈیوپلمنٹ سکواڈ نے اومان کو چار میچز کی سیریز کے پہلےمعرکے میں صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا۔

پاکستان کی طرف سے رانا عبدالوحید نے ہیٹرک گول اسکور کی تاہم پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پاکستان کے رانا عبدالوحید نے 3 گول کیے جبکہ رانا سہیل، حماد انجم، رضوان علی اور امجد علی نے ایک ایک گول اسکور کر کے 7 صفر سے میچ اپنے نام کر لیا۔

عمانی ٹیم نے پاکستان کی مضبوط ٹیم کیخلاف پہلے کوارٹر میں ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

Advertisement

میچ دیکھنے سابق اولمپیئن اختررسول، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ، سمیت دیگر ہاکی پلیئرزاورپی ایچ آفیشلز نےشرکت کی۔

پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے کوچ طاہر زمان اوراومان کے کوچ سمیر حسین نے میچ کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین کاوش قراردیا۔

میچ جیتنے کے بعد رانا عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ میچزمیں بھی شاندارکارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کروں گا، مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں نے کافی محنت کی تھی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھا سے اچھا کھیل پیش کروں۔

جبکہ اومان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق اولمپیئن طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے اے ایچ ایف کپ کی تیاری میں مدد ملے گی کیونکہ ٹورنامنٹ سے پہلے ہی کھلاڑیوں کی اچھی پریکٹس ہو رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر