Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیہاتی علاقوں میں بجلی کے بل دیئے جارہے ہیں، احسن اقبال

Now Reading:

دیہاتی علاقوں میں بجلی کے بل دیئے جارہے ہیں، احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیہاتی علاقوں میں بجلی کے بل دیئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں امجد خان نیازی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے، جس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں بجلی کے بل بھیجے جارہے ہیں، حکومت فوری طور پر نوٹس لے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے جو الفاظ استعمال کیے قابل مذمت ہیں ، شیریں مزاری  ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیمار ماں اور بیٹی کی دوائی کہاں سے آتی ہے ، ملک کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے ، وزیر خزانہ نے کہا تھا ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے ، بجلی، پیٹرول کی قیمت کہاں تک جا پہنچی ، ان کی بد ترین گورننس پر آج آسمان بھی رو رہا ہے ، پاکستان میں اتنی مہنگائی ہے کہ آسمان بھی رو رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپنے گریبان میں جھانکیں ، لوڈ شیڈنگ کس کے دور میں ختم ہوئی ، اتفاق فاؤنڈری کی مشینیں بیچ کر قرضہ اتارا ، ایک روپیہ بھی معاف نہیں کروایا ، نوازشریف کو سزا پانامہ میں نہیں اقامہ پر ہوئی تھی، بات بہت دور تک نکل جائے گی اگر ہم نے بات کی تو ، کسی دن یہاں اچھے طریقے سے بحث کرلیتے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کو درست کرنا چاہتا ہوں کہ سزا پانامہ پر نہیں اقامہ پر ہوئی تھی ، میں بات کروں گا تو بات بہت دور تلک جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر