انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.03 سے بڑھ کر 169.08 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/rA9lm8GPio pic.twitter.com/FhmhUKVfcF
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) September 24, 2021
علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 19 ڈالرز کمی سے 1793 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 223 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 46 ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ پوائنٹس کی کمی سے45 ہزار 73 کی سطح پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طورپر 368 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 231 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 122 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News