سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مسافر نے جہاز سے چھلانگ لگادی ، رن وے پر چلنے والے طیارے میں ایسی حرکت کرنے پر تشویشناک صورت حال پیدا ہوگئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکن ایئر لائن میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے جہاز کے چلنے پر اس کا ایمرجنسی گیٹ کھولا اور اس کے ‘پر’ پر چھلانگ لگادی۔
امریکی فلائٹ 920 میں پیش آنے والے اس واقعے نے ایئر پورٹ سکیورٹی کی دوڑیں لگوادیں،مسافر کی شناخت 33 سالہ کرسٹن سیگورا کے نام سے ہوئی جس کو کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن افسر نے گرفتار کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ کولمبیا سے امریکی شہر میامی پہنچا تھا اور رن وے پر اپنی پوزیشن میں آرہا تھا کہ اس دوران مسافر ایمرجنسی دروازہ کھول کر جہاز کے ونگ کی طرف نکل پڑا۔
امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ کولمبیا سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے ہنگامی راستہ استعمال کیا اور بدھ کی شام میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے پروں کی طرف باہر نکل گیا۔
پولیس کے مطابق مسافر نے ونگ پر چلنے کے بعد ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں چھلانگ لگائی اور دعویٰ کیا کہ وہ خطرے میں ہے تاہم اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔
گرفتار شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس نے بھاگنے کی بھی کوشش کی، ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسافر ذہنی مریض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News