
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں ڈیوڈ میلان پہلے جبکہ بابراعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
اسکے علاوہ جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرم ترقی کرتے ہوئے تیسرے، محمد رضوان چوتھے، کوہلی پانچویں، فنچ چھٹے اور ڈیوڈ کانوے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولنگ کی بات کی جائے تو بولنگ میں تبریزشمسی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ترقی پا کر 12 ویں اور حارث روف17ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈرزمیں شکیب الحسن پہلے،محمد نبی دوسرے ، نمیبیا کے جے جے اسمتھ تیسرے اور آسٹریلیا کےمیکسویل چوتھے نمبر پر اگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News