Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدا جواں رہنے کے لئے ان سات غذاؤں کا انتخاب کریں

Now Reading:

سدا جواں رہنے کے لئے ان سات غذاؤں کا انتخاب کریں

ایک مشہور قول ہے ہم جیسا کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں، اور جب بات بے داغ، جھریوں سے پاک جلد کی ہو تو پھر ایسی غذا کی تلاش شروع کر دی جاتی ہے جو عمر رسیگی کے اثرات کو کم کرنے میں نہ صرف مدد فراہم کرے بلکہ یہ جلد کی قدرتی چمک اور نمی کوبھی بر قرار رکھے۔

ماہرین غذائیت نے ایک تحقیق کے بعد سات ایسے پھل اور سبزیوں کا انتخاب کیا جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ  جلد کو بھی جواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایوکاڈو(مگر ناشپاتی)

ایو کاڈو میں کئی صحت مند چکنائیاں پائی جاتی ہیں جنہیں مونوسیچویٹڈ فیٹ کہا جاتا ہے۔جو آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ جلد دوست وٹامنز اور منرلز کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

بلوبیریز

Advertisement

اس میں دوسری غذا کے مقابلے میں زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو جلد کونقصان پہنچانے والے فری ریڈیکل سے اضافی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اور جلد پر جھریوں کی افزائش میں کمی لاتے ہیں۔

بروکلی (شاخ گوبھی)

بروکلی ایک ایسی سبزی ہے جو اپنے اندر اینٹی ایجنگ اوراینٹی سوزش خصوصیات رکھتی ہے۔ اس میں وٹامن سی، کے، فائبر، مختلف قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ، فولیٹ اور کیلشیم کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ کو لیجن جلد کا ایک اہم جز جسے بڑھانےکے لئے وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال جلد کو لچکدار بناتا ہے۔

سبز چائے

سبز چائے کے فوائد سے کون واقف نہیں یہ عمر رسیدگی کے اثرات سے تحفظ دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ اس میں صحت مند اجزاء پائے جاتے ہیں جوجلد کے تمام ہی مسائل کے حل میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف بڑھتی عمر کے اثرات کی رفتار کو سست کرتے ہیں بلکہ اسے ختم بھی کرنے میں بھی اہم کردار کرتے ہیں۔

سیلمن (مچھلی)

Advertisement

یہ مچھلی اومیگا تھری حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو جلد کے کینسر کے خلیات کوپھیلنے کو روکتی ہے۔

شکر قندی

شکر قندی میں بیٹاکیروٹین پایا جاتا ہے جو اسے نارنگی رنگ دیتا ہے یہ اینٹی آکسیڈینٹ جسم میں  وٹامن اے کی طرح خدمات انجام دیتا ہے جو جلد کو لچکدار بنانے، نرم اور جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، ای بھی موجود ہوتا ہے جو فری ریڈیکل سے تحفظ دینے اور رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 جو (جئی)

یہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا ہے جو جسم میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھتی ہے کیو نکہ چینی کا زیادہ استعمال جلد پر جھریوں اور مہاسوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ جلد کو کئی طرح کے نقصان سے بچاتا ہے اوراس کی جلن کو کم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر