Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کتوں کے حملے سے زخمی حسنین زندگی کی با زی ہا رگیا

Now Reading:

کتوں کے حملے سے زخمی حسنین زندگی کی با زی ہا رگیا

لاڑکانہ میں چھ سے زائد کتو ں کے حملے سے زخمی ہونے والا ننھا حسنین انتقال کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ سالہ حسنین کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو ستا ئیس روز سے زیر علا ج تھا مگر زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے زندگی کی بازی ہا ر گیا۔

ذرائع کے مطابق بچے کی میت والدین لاڑکانہ لے گئے، این آئی سی ایچ میں حسنین کی مختلف سرجریز کی گئیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے 6 سالہ حسنین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہر طرح سے کوشش کی کہ بچے کی جان بچائی جائے، اللّٰہ پاک اس کے والدین کو صبر عطا فرمائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے آبائی شہر لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب چھ سالہ حسنین پر کئی آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور اس کے چہرے کو بھنبھوڑ ڈالا اس ہولناک واقعےکے بعد ننھے حسنین کو کراچی کے اسپتال این آئی سی ایچ میں علا ج کےلئے داخل کیا گیا جوکہ 27 روز سے زیرِ علاج تھا۔

حسنین کے علا ج کےلئےمحکمہ صحت نے دس رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھاجو با قاعدگی سے بچے کا وقفے وقفے سے معائنہ کر رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر