Advertisement
Advertisement
Advertisement

جس پلیئر کی ضرورت ہوگی وہ ضرور کھیلے گا، مصباح الحق

Now Reading:

جس پلیئر کی ضرورت ہوگی وہ ضرور کھیلے گا، مصباح الحق
مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا  کہنا ہے کہ جس پلیئر کی ٹیم کوضرورت ہوگی وہ ضرور کھیلے  گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کہنا  تھا کہ  مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے،ٹیم کے لئے کوشش کررہا ہوں  کہ ٹیم اچھا  کھیل پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے جس پلیئر کی ٹیم  کو ضرورت ہوگی وہ کھیلے گا ۔پلیئرز ٹیم کے ساتھ ہوتے ہیں اور کسی بھی  وقت پلیئنگ الیون  میں آسکتے ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ جن لڑکوں پر انوسٹ کیا جاتا ہے ،پی سی بی کے وسائل لگتے ہیں ،وہ ٹیم کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔میڈیا کو ان کھلاڑیوں کے  لیےبولنا چاہیئے جن کا حق ہے لیکن ٹیم میں جس کی ضرورت ہوتی ہے اسے کھلایا جاتا ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بالنگ میں مشکلات ہیں ،20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں ۔ہمیں اپنی بالنگ کو بہتر کرنا ہے اس کے لیے لانگ ٹرم پلاننگ کررہے ہیں ۔

Advertisement

مصباح الحق نے کہا کہ اظہر  علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں  اچھا نہیں کھیلا لیکن پہلے سیریز میں ان کی اچھی پرفارمنس رہی ہے ۔آسٹریلیا میں بیٹنگ میں بابر اعظم نے  بہترین کارکردگی دکھائی ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی اور سمجھتی  ہیں ۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ  وکٹ سپورٹنگ بنائی جائیں لیکن موسم کے باعث چیزیں مختلف ہوجاتی ہیں ۔کراچی کی وکٹ پر اسپنر کا رول  اہم ہوتا ہے تاہم حتمی فیصلہ میچ کے دن کیا جائے گا۔

مصباح الحق نے کہا کہ میں اپنے فیصلوں  سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ  بارش اور خراب روشنی کی نظر ہوگیا تھا ۔ دوسرا میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر