Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد وقار یونس پرپھٹ پڑے

Now Reading:

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد وقار یونس پرپھٹ پڑے
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد وقار یونس پرپھٹ پڑے

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد وقار یونس پرپھٹ پڑے

لاہو : ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی میرے خلاف رپورٹ نے میرا کیریئر تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا، میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لئے بہت کچھ ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے سزا دی جائے لیکن کیرئیر کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی، احمد شہزاد

ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں جو کہا گیا اس کی وضاحت ہونی چاہیے کیونکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا ہے، مجھے پتہ تو ہونا چاہیے کہ رپورٹ ہے کیا اور میں نے غلط کیا کیا ہے۔

احمد شہزاد کہتے ہیں میں کنڈکٹ کے تحت تمام چیزیں کررہا ہوں لیکن مجھے کارنر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، میں نے رپورٹ کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا، مجھے خود نہیں پتہ کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا۔

Advertisement

ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا، میں بھی کیمپ میں شامل ہو کر ایک معیاری ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میرا گھر ہے اور کوئٹہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مجھے خود بڑا دکھ ہے کہ میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وقار یونس کی رپورٹ پر ردعمل دیتے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے وقار ہونس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے سامنے بیٹھ کر معاملات پر بات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر